سائبیریا کے جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ کی تصویری جھلکیاں


روس کے علاقے سائبیریا کے جنگل میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے نمٹنے کے لیے فوج کو متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔ اس ہولناک آگ کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔ یہ تمام تصاویر کریسنویارسک خطے سے لی گئی ہیں۔

آگ

یہ آگ اب تک 75 لاکھ ایکڑ تک پھیل چکی ہے جو کہ بیلجیم کا کل رقبہ ہے
آگ

روسی حکام نے فائر فائٹنگ آلات کے ساتھ 10 طیارے اور 10 ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں
آگ

جنگلات کے تحفظ کے کچھ عملے کو پیراشوٹ سے دور دراز علاقوں میں اتارا گیا ہے
آگ

ہزاروں کی تعداد میں فائر فائٹرز اور وزارت ایمرجنسی کے اہلکار آگ سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں
آگ

کوشش کی جا رہی ہے کہ آگ کے شعلوں کو آبادی والے علاقوں میں پھیلنے سے روکا جائے
آگ

گرین پیس نے آگ سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کو ‘ماحولیاتی تباہی’ قرار دیا ہے
آگ

ایرکٹسک اور کریسنویارسک کے خطوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے
آگ

بہت سے روسی باشندوں کا کہنا ہے کہ حکام آگ سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں اور سات لاکھ لوگوں نے سخت کارروائی کے لیے ایک پیٹیشن پر دستخط بھی کیے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32193 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp