برازیل کی التمیرا جیل میں ہلاکت خیز ہنگامہ آرائی


A prisoner is escorted during transfer to a federal jail, after a riot in a prison in the city of Altamira, Brazil, July 30, 2019.

برازیل کے شمال مشرق میں واقع التمیرا جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں میں ہونے والی تباہ کن لڑائی کے بعد جیل حکام نے گینگز کے سرغنہ افراد کو جیل سے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

کمانڈو کلاس اے نامی قیدیوں کے ایک گینگ کی جانب سے مخالف کمانڈو ورمیلہو نامی گروہ پر حملے کے نتیجے میں 58 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔

ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 57 بتائی گئی تاہم اب یہ تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔

ہلاک شدگان میں سے 16 افراد کے سر قلم کر دیے گئے تھے جبکہ باقی آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

دھواں جلد ہی عمارت بھر میں پھیل گیا اور اسے جیل کی عمارت سے اٹھتے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

A handout photo made available by XINGU 230 shows a group of journalist waiting outside of a prison in Altamira, state of Para, Brazil, 29 July 2019

وزیرِ انصاف سرجیو مورو نے اس ہنگامہ آرائی اور ہلاکتوں میں ملوث مجرم گروہوں کے ارکان کو مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا اور اس کے نتیجے میں 46 قیدیوں کو یہاں سے لے جایا گیا ہے۔

Inmates are transferred a day after a riot at the Altamira Regional Recovery Centre in the Brazilian northern city of Altamira, Para State, on July 30, 2019.

خطرناک ترین تصور کیے جانے والے قیدیوں کو وفاق کے زیرِ انتظام چلنے والی جیلوں میں لے جایا گیا جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہاں ریاستی جیلوں کے مقابلے میں حفاظتی انتظامات بہتر ہوتے ہیں۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق التمیرا جیل میں صرف 33 محافظ تعینات تھے جو کہ جیل کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ناکافی تھے۔

اس لیے جب فورینزک ماہرین جیل میں گئے تو ان کے ساتھ مسلح محافظ بھی بھیجے گئے۔

A penitentiary agent guards the arrival of forensic experts at the Altamira Regional Recovery Center, in Altamira, Brazil, 30 July 2019.

اسی اثنا میں لیگل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے باہر بھی افراتفری کا سماں دیکھنے کو ملا جہاں اس ہنگامہ آرائی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو شناخت کے لیے بلایا گیا تھا۔

Relatives wait to enter the Legal Medical Institute to identify some of the bodies of the massacre which left 58 dead at the Altamira Regional Recovery Center, in Altamira, Brazil, 30 July 2019.

کچھ لوگ اپنے پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں دیکھ کر انھیں شناخت کرتے ہوئے بےہوش بھی ہو گئے۔

A relative of a prisoner is carried away after she fainted in front of the Medical Legal Institute of Altamira, Brazil, July 30, 2019

A relative of a prisoner cries in front of the Medical Legal Institute of Altamira, Brazil, July 30, 2019.

ہسپتال کے حکام نے فائر بریگیڈ کے مقامی عملے سے کہا کہ وہ منتظر لواحقین کو پانی، خوراک اور طبی مدد فراہم کریں۔

فورینزک ماہرین کے مطابق 15 لاشوں کو تدفین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

A relative of murdered prisoner lies on a chair next to a coffin during a wake after a prison riot in the city of Altamira, Para state, Brazil July 30, 2019.

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp