اُڈاری کی پاکستانی معاشرے میں اہمیت


\"mehwish\"اُڈاری کی سب سے اچھی بات اور سب سے مضبوط بات یہ ہے کہ سماج میں موجود مگر اتنی بڑی شجر ممنوعہ قسم کی باتوں پر اس ڈرامے میں گفتگو ہوئی ہے۔ میرے خیال میں اس پر جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔ میرے لئے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ اس بارے میں کانفرنسیں ہوتی ہیں، سیمینار بھی ہوتے ہیں مگر آرٹ فارم میں جب اس کے بارے میں بات ہوئی ہے تو لوگوں کا کتنا ہی اچھا رسپانس آیا ہے۔

کتنے ہی اچھے طریقے سے لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔ یہ درست ہے کہ اس پر کچھ تنازع بھی کھڑا ہوا اور اس پر اعتراضات بھی کئے گئے لیکن اس کے باوجود اس کی بہت پذیرائی کی گئی۔

ایسے معاشرے میں اس موضوع پر سوال کیا گیا ہے جہاں غیرت کے نام پر قتل کئے جاتے ہیں، بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، چھوٹی بچیوں کو لوگ کیسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس طرح کے جب سوالات اٹھیں گے تو پھر ظاہر ہے ان کے جواب بھی ڈھونڈنے ہوں گے اور ہمیں ہی ان کے جواب ڈھونڈنے ہیں۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments