امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، ہلاکتوں کا خدشہ


ٹیکساس

امریکی ریاست ٹیکساس میں مقامی حکام کے مطابق ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ’متعدد افراد‘ ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایل پاسو کے سیلو وسٹا مارٹ میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔

پولیس کے مطابق کم سے کم 22 افراد مقامی ہسپتالوں میں زخموں کے علاج کے لیے آئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے گیا ہے لیکن پولیس کو اس بات پر یقین نہیں ہے کہ علاقے میں متعدد بندوق بردار موجود ہیں اور وہ ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ میں فائرنگ: پانچ خونریز حالیہ واقعات

امریکہ: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

امریکہ: فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ سے 17 ہلاک

امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ، 28 افراد زخمی

سارجنٹ رابرٹ گومز نے زخمی افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم سے انکار کرتے ہوئے کہا ’ ہم اس وقت تک کچھ نہیں کرنا چاہتے جب تک ہمارے پاس آپ کے لیے درست معلومات نہ ہوں۔‘

پولیس کا کہنا ہے سیلو وسٹا اور وال مارٹ کے متعدد مقامات پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں تاہم ایک اور نزدیکی مال پر فائرنگ کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں رائفل کا استعمال کیا گیا لیکن یہ بات حتمی نہیں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مشتبہ شخص کے بارے میں کسی بھی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکتے سوائے اس کے وہ مرد تھا۔

ان کے مطابق کسی بھی افسر نے اسے پکڑنے کے لیے اپنے ہتھیاروں سے فائر نہیں کیے تھے۔

ردِ عمل کیا ہے؟

ایل پاسو کے گورنر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا ’یہ ایک المیہ ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ ایل پاسو میں ہو گا۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ علاقے سے آنے والی اطلاعات ’بہت بری ہیں، متعدد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایل پاسو میں وحشیانہ اقدام کیا گیا ہے۔‘

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp