بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑنے میں سوشل میڈیا کیسے مدد دیتا ہے؟


امریکہ میں ایک لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ کی کسی اور لڑکی کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر نظر آئی۔ جب لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے اس تصویر کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ بہت پرانی تصویر ہے جب اس کا اس لڑکی کے ساتھ تعلق تھا۔ اب ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اس کی محبوبہ نے وہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر کے پورا واقعہ بیان کیا تو عقابی نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارفین نے اس لڑکے کا جھوٹ فوراً پکڑ لیا اور لڑکی کو بتا دیا کہ یہ تصویر پرانی نہیں بلکہ چند ماہ پہلے کی ہی ہے۔

دی سن کے مطابق کیٹو کمیکیکا نامی ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے اس لڑکی کی پوسٹ کی گئی تصویر کو ’زوم‘ کر کے غور سے دیکھا۔ اسے پس منظر میں دو میگزین الماری میں رکھے نظر آئے۔ جب اس نے ان میگزینز کو غور سے دیکھا تو ان میں سے ایک اسی سال فروری کا شمارہ تھا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر رواں سال فروری کے بعد کہیں بنائی گئی تھی۔ کیٹو نے اس لڑکی کو ٹیگ کرتے ہوئے اسے متنبہ کیا کہ تمہارا بوائے فرینڈ جھوٹ بول رہا ہے۔ یہ تصویر پرانی نہیں بلکہ اس کا تمہارے علاوہ اس لڑکی کے ساتھ بھی چکر ہے اور وہ تمہیں دھوکہ دے رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).