انڈیا کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں


سشما سوراج

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں ہیں۔

67 سالہ سشما سوراج کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (ایمس) میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔

سشما سوراج کے انتقال کو انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ’ذاتی نقصان‘ قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی نے سشما سوراج کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کے لیے ان کے کام کو دل سے یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

او آئی سی: سشما سوراج کی پاکستان کا نام لیے بغیر تنقید

سشما سوراج نے نفرت انگیز ٹویٹس ری ٹویٹ کیوں کیے؟

کرتارپور راہداری: سشما کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت

https://twitter.com/narendramodi/status/1158802378998419457

انڈین جماعت کانگریس نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/INCIndia/status/1158795093035196416

انتقال سے چند گھنٹے قبل ہی سشما سوراج نے اپنی آخری ٹوئٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اس دن کی منتظر تھیں البتہ انھوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کس بات پر نریندر مودی کی شکر گزار ہیں۔

https://twitter.com/SushmaSwaraj/status/1158737840752037889

سشما سوراج انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دور حکومت میں وزیرخارجہ رہیں تاہم سنہ 2019 کے انتخابات میں انھوں نے صحت کی ناسازی کی وجہ سے حصہ نہیں لیا تھا۔

سشما سوراج سنہ 1998 میں دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہیں اور انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp