سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا گلوکارہ لنڈسے لوہن کے ساتھ معاشقہ: تحائف کی خبریں


مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان امریکی گلوکارہ لنڈسے لوہن کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں۔ خبروں کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ لنڈسے لوہن شہزادہ محمد بن سلمان کے پرائیویٹ جیٹ میں کئی جگہوں کا سفر کرچکی ہیں۔

لنڈسے لوہن نے 2016 میں اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی تھی جب انہوں نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا تھا، ان کے بارے میں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ لنڈسے لوہن کے اسلام قبول کرنے کی خبروں کو اس وقت تقویت ملی تھی جب انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

پیج سکس کے مطابق محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہن میں قربتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان گلوکارہ کو اپنے پرائیویٹ جیٹ میں اپنے ساتھ گھماتا ہے اور اس پر تحائف کی بارش کرتا رہتا ہے۔ خادم حرمین شریفین کے ہردلعزیز صاحبزادے اور مملکت سعودیہ کے ولی عہد محمد بن سلمان نے لنڈسے لوہن کو ایک کریڈٹ کارڈ کا تحفہ بھی دیا ہے۔

گلوکارہ کے قریبی حلقوں نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ دوسری جانب گلوکارہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی شہزادے سے گزشتہ برس فارمولا ون کار ریس کے دوران ملاقات ہوئی تھی جو پہلی اور آخری ملاقات ہے، لوہن کو کریڈٹ کارڈ دینے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

لنڈسے لوہن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہ پیغامات بھی دیکھے ہیں جن کا لنڈسے لوہن اور محمد بن سلمان کے درمیان تبادلہ ہوا ہے لیکن لنڈسے لوہن کے ترجمان نے ایسے پیغامات کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

https://pagesix.com/2019/08/05/whats-going-on-between-lindsay-lohan-and-the-crown-prince-of-saudi-arabia/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).