کچھ دنوں میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں‘ طالبان ترجمان


قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اسی طرح چلتے رہے تو کچھ ہی دنوں میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ہم آخری نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کچھ دنوں میں وہ نکات بھی حل ہو جائیں گے۔’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ تمام نکات حل ہو جائیں گے لیکن امید ہے۔ ‘

جن نکات پر بات چیت ہو رہی ہے اس حوالے سے ایک سوالے کے جواب میں طالبان کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ مذاکرات ہو رہے ہیں اس لیے وہ نہیں بتا سکتے لیکن وہ اتنا بتا سکتے یں کہ ’تمام نکات ٹائم لائن اور عمل درآمد کے بارے میں ہیں۔’

یہ بھی پڑھیئے

افغان مذاکرات میں ’پیشرفت‘ لیکن معاہدے میں وقت لگے گا

افغانستان سے ہمارا انخلا مشروط ہوگا: زلمے خلیل زاد

’مجھے اپنے کام سے محبت ہے اور اسے کھونا نہیں چاہتی‘

طالبان کے ملک میں واپسی پر افغان شہریوں بالخصوص عورتوں کے خدشات کے حوالے سے طالبان ترجمان نے کہا کہ طالبان عورتوں کے بنیادی حقوق، جن میں تعلیم کا حق، ملازمت کا حق اور تجارت کا حق دیں گے۔

امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے انھوں نے کہ وہ آزادانہ طور پر امریکہ سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن مذاکرات میں دوسرے ممالک کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔

افغانستان میں محرم کے بغیر عورتوں کے گھر سے نکلنے کے حوالے سے سہیل شاہین نے کہا کہ انھوں نے ماسکو کانفرنس میں بتایا تھا اور دوحا میں طالبان کی ٹیم کے رکن اور مشہور عالم دین شیخ دلاور نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔ انھوں نے کہا اسلام میں عورتوں کو دیئے گئے تمام حقوق عورتوں کو مہیا ہوں گے۔

پاکستان سے دعوت

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے تحریری دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور جب بھی دعوت نامہ موصول ہوگا اُن کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32551 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp