مریم نواز شریف: نواز لیگ کی نائب صدر کو چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا


مریم نواز

پاکستان میں انسدادِ بدعنوانی کے ادارے قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیب چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کر رہا ہے جو کہ شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔

تفتیش کے سلسلے میں مریم نواز کو پہلے بھی نیب نے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئیں۔

نیب کے جمعرات کو بھی انھیں تفتیش کے لیے نیب آفس پیش ہونے کا کہا تھا تاہم وہ نہ آ پائیں۔

آج جب وہ کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو نیب کی ایک ٹیم بھی ادھر پہنچ گئی اور جیل سے ہی انھیں حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے مریم کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

**یہ خبر مزید اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp