جموں وکشمیر کی حیثیت متاثر کرنے والے کسی اقدام سے گریز کیا جائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ


سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گیٹرس نے کہا ہے کہ شملہ معاہدہ تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہو گا۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ایسا کوئی قدم اٹھانے سے گریز کیا جائے جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث خطے میں انسانی حقوق کا المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں 1972 کے اس معاہدے کا بھی حوالہ دیا جس کو شملہ معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).