کشمیر کی بندش کے خلاف مظاہرے، تصاویر میں


کشمیر

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین کے علاوہ طلبا اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی آئینی حیثحت تبدیل کرنے کے بعد دہلی نے وادی میں موجود مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود کشمیری اپنے خاندانوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔

اسی سلسلے میں دنیا کے مئتلف علاقوں میں بسنے والے کشمیریوں نے مظاہرے کیے۔

کشمیر

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں ڈوگرا برادری نے پاکستان کے خلاف ایک ریلی نکالی جس میں کشمیر، جموں اور لداخ کی نئی حیثیت کے حوالے بینر بھی آویزاں تھے۔

کشمیر

کشمیر

ڈھاکہ میں کشمیری طلبا اور طالبات نے انڈیا کے اقدام کے خلاف ایک ریلی نکالی اور دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ وادی میں موجود مواصلاتی نظام پر بندشیں ہٹائے۔

کشمیر

پاکستان کے شہر کراچی میں جماعتِ اسلامی کے زیر انتظام مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔

کشمیر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تاحال کرفیو برقرار ہے اور سڑک پر نکلنے والے تقریبا ہر شخص سے فوجی پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp