اداکارہ میرا کا دبئی میں خاتون پر تشدد: مقدمہ درج، پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا


انگریزی زبان پر عبور، متنازع نکاح اور مبینہ ویڈیو سیکنڈل وغیرہ کے ذریعے شہرت پانے والی اداکارہ میرا پر بیرون ملک ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا دبئی میں ایک خاتون سے جھگڑا ہوا اور میرا نے اس پر تشدد کیا جس پر خاتون نے فون کر کے پولیس بلوالی۔ پولیس نے دونوں کو صلح کرنے کا مشورہ دیا تاہم متاثرہ خاتون نے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔ دبئی پولیس نے دونوں خواتین کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لئے اور ان کا میڈیکل کرایا گیا۔ اس ضمن میں میرا کا کہنا ہے کہ میرا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا ہے۔

اداکارہ میرا اپنی فلم ‘باجی’ کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ جھگڑے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں اور اداکارہ میرا پاکستان میں موجود ہیں۔

اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔  اداکارہ کے والد کا کہنا ہے کہ اب میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ دو روز تک دبئی سے واپس پاکستان آ جائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).