طوفان لیکیما: چین میں اٹھارہ لوگ ہلاک، لاکھوں محفوظ مقامات پر منتقل


چین طوفان

ایک انتہائی طاقتور سمندری طوفان چین کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس سے کم از اٹھارہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔

سمندری طوفان اب چین کے تجارتی مرکز شنگھائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چینی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان لیکیما کی وجہ ایک ملین سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

سمندری طوفان لیکیما 187 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تائیوان اور چین کے درمیان واقع وینلنگ ساحل سے ٹکرایا۔ سمندری طوفان جسے پہلے سپرطوفان کےدرجے میں رکھا گیا اب اس کی شدت قدرے کم ہو گئی ہے ۔ سمندری طوفان اب دو کروڑ کی آبادی والے شہر شنگھائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سمندری طوفان کے آمد سے پہلے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے وینزو صوبے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کئی لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے ایک قدرتی ڈیم بن گیا جو بعد میں پھٹ گیا جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

چین کی ایمرجسنی سروسز طوفان میں پھنسے ہوئے ڈرائیوروں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔

حکام نے ایک ہزار فلائٹ کو معطل کر دیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے جب سمندری طوفان لیکیما چین کے تجارتی مرکز شنگھائی سے ٹکرائے گا تو اس کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہو چکی ہو گی لیکن اس کے باوجود بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ موجود ہیں۔ شنگھائی میں تمام ٹرین سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے اور ہوائی اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

چین طوفان

شنگھائی میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ستائیس لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

چین کے خبررساں ادارے زینوا کے مطابق یہ رواں سال کا نواں سمندری طوفان ہے جو چین کے ساحلوں سے ٹکرایا ہے لیکن وہ شدت میں کہیں زیادہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp