کراچی میں طوفانی بارشیں: ’کراچی جہاں بارش اور آتش بازی ایک ساتھ ممکن ہے‘


کراچی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

کراچی میں سنیچر سے دوبارہ شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کا سلسلہ شہر کراچی کے مکینوں کے لیے کسی نئی آزمائش سے کم نہیں ہے۔ مون سون کی وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: جب شہر ڈوب رہا ہو تو شہری کیا کریں

کراچی ہر بارش کے بعد کیوں ڈوب جاتا ہے؟

کراچی میں بارشیں، مختلف علاقے زیرِآب

کراچی میں بارشوں پر سوشل میڈیا پر صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

جیو ٹی وی کی نیوز اینکر علینہ فاروق نے بارش کی شدت بتانے کے لیے تیز بارش سے متعلق انگلش محاورے میں ہی ترمیم کر ڈالی۔

پانی اور بجلی کا خطرناک ملاپ

کراچی میں بارش ہو اور پھر بجلی کے محمکے کی کارکردگی چھپی رہ جائے بھلا یہ کیسے ممکن ہے۔ جہاں شہر کی سڑکیں زیر آب آ جاتی ہیں تو وہیں بجلی کا مسئلہ بھی نظر آتا ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر صفائی کے ناقص انتظام اور ناقص انفراسٹرکچر کو سیلابی تباہ کاریوں کی وجہ بتاتی نظر آتی ہے۔ ایک صارف نوفل نقوی نے تو شہر کے علاقے خیابانِ اتحاد میں وہ مناظر بھی کیمرے میں محفوظ کر لیے جس میں بجلی اور پانی کے مسئلے کو دکھایا گیا ہے۔

https://twitter.com/nofilnaqvi/status/1160477156448841728

اس ٹویٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ ’صرف کراچی ہی ایسا شہر ہے جہاں آپ کو بارش اور آتش بازی ایک ساتھ دیکھنے کو ملتی ہے، کتنی مزے دار بات ہے۔‘

ادھر سندھ کی صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے شہر کے دورے کی ویڈیو ٹویٹ کی ہے اور اس سے بعض صارفین کو حوصلہ ہوا ہے کہ حکومت ’ایکشن‘ میں ہے۔

https://twitter.com/SindhCMHouse/status/1160295230987493378

اور اگر عام صارفین کی رائے سے بالکل صرف نظر کیا جائے اور حکومتی دعووں پر ہی یقین کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں سب اچھا ہے۔ اس قدر یقین کے لیے آپ کو تحریک انصاف کے رہنما اور بحری امور کے وفاقی وزیر علی زیدی پر نظر رکھنا ہوگی جو سوشل میڈیا پر شہر کے بارے میں اپ ڈیٹس دیتے نظر آ رہے ہیں۔

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1160438124671119361

صحافی جبران پیش امام نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہی سڑک ہے جہاں پر ان کے گھر کا گیٹ بارش کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

https://twitter.com/gibranp/status/1160470489632055297


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp