گرل فرینڈ کو تحفہ تو دیا لیکن کیا اسے پسند آیا؟


لڑکے لڑکیوں کو کوئی تحفہ دیتے ہیں تو یہ جاننا ان کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ لڑکی کو ان کا تحفہ پسند بھی آیا یا نہیں۔ یہ جاننے کے چند آسان طریقے ہین۔ ان میں سے ایک یہ کہ تحفہ ملتے ہی خاتوں نے برجستہ طور پر کیا کہا

“یہ اچھا تھا”

اگر آپ کو یہ الفاظ سننے کو ملیں کہ ’تحفہ اچھا تھا‘تو اس کا مطلب ہے کہ اسے مایوسی ہوئی ہے اور وہ آپ سے اچھے تحفے کی توقع لگا کر بیٹھی تھی۔

“شکریہ۔۔۔اس کے علاوہ کوئی دوسرے رنگ بھی تھے؟”

اس کا مطلب ہے کہ جو رنگ آپ نے دیا ہے وہ تو بالکل ہی برا ہے اور میں یہ رنگ تبدیل کر لوں گی۔

“آپ بہت اچھے ہیں۔”

یعنی آپ کا تحفہ مجھے تو پسند نہیں آیا لیکن میں کوشش کروں گی کہ آپ کو اس بات کا علم نہ ہو۔

“کیا یہ آن لائن خریدا ہے؟”

یعنی آپ سے یہ بھی نہیں ہو سکا کہ میرے لئے گفٹ خریدنے کے لئے کسی دکان پر ہی چلے جاتے۔

“نہیں، یہ بہت اچھا ہے۔”

اصل میں مطلب یہ ہے کہ یہ تحفہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔

اگر تحفہ ملنے کے بعد گرل فرینڈ دیر تک آپ کی جانب دیکھتی رہیں یا گھورنے لگیں تو وہ دراصل کہنا چاہتی ہیں کہ “اتنے اچھے موقع کا آپ نے بیڑہ غرق کر دیا”۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).