مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مختصر تعلق میری زندگی میں داغ بن کر رہ گیا: لکشمی رائے


جنوبی بھارتی کی سپر سٹار ہیروئین لکشمی رائے کہتی ہیں کہ ان کے شاندار فلمی کریر میں کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مختصر سا تعلق ایک دھبہ بن کر رہ گیا ہے۔

لکشمی رائے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ تعلق تھا، لیکن ابھی اس رشتے کو کوئی نام بھی نہیں دیا جا سکتا تھا کہ یہ اپنے اختتام کا پہنچ گیا۔ اب اس معاملے کو دس برس گزر چکے۔ مجھے تو اب اس کی تفصیل بھی یاد نہیں لیکن یہ رشتہ میرے لئے ایک داغ بن کر رہ گیا ہے۔

لکشمی نے یہاں تک کہہ دیا کہ یہ رشتہ میری زندگی میں ایک ناخوشگوار دھبے جیسا ہے، اس رشتے کو گزرے کئی سال ہو گئے ہیں، لیکن لوگ آج بھی اس کے بارے میں مجھ سے سوال پوچھتے ہیں۔ لکشمی نے بتایا کہ دھونی کے ساتھ میرا رشتہ زیادہ دن تک نہیں چلا، لیکن پھر بھی لوگ بار بار اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی اور لکشمی رائے کی ملاقات 2008 میں ہوئی تھی۔ لکشمی رائے کی برتھ ڈے پارٹی میں مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائنا ایک ساتھ گئے۔ اس کے بعد لکشمی رائے اور مہندر دھونی کا نام ایک ساتھ آنے لگا۔ تاہم یہ تعلق جلد ہی ختم ہو گیا۔ دھونی نے اپنے بچپن کی دوست سے شادی کر لی جس سے اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

لکشمی رائے کہتی ہیں کہ مہندر دھونی کے بعد بھی وہ کئی لوگوں کے ساتھ تعلقات میں رہیں، لیکن لوگ ان کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتے۔ آخر مہندر دھونی کو لے کر کیوں بار بار بحث کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ لکشمی رائے کو حالیہ برسوں مین جنوبی ہند کے سنیما کی سپر سٹار سمجھا جاتا ہے۔ 32 برس کی عمر میں بھی انہوں نے اپنے ترو تازہ جسمانی خدوخال سے دھوم مچا رکھی ہے جب کہ 38 سالہ مہندر دھونی ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).