وجنتی مالا نمونیے کا علاج کرانے گئیں اور ڈاکٹر کی محبت میں مبتلا ہو گئیں


13 اگست کو پیدا ہونے والی وجنتی مالا کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

وجنتی مالا بالی 13 اگست 1936 کو تامل ناڈو  کے شہر چنائی میں پیدا ہوئیں۔ وجنتی مالا جنوبی ہندستان سے آنے والی ان ہیروئین میں سے ایک تھیں جن کی خوبصورتی اور اداکاری کا بالی ووڈ کبھی متبادل نہیں ڈھونڈ پایا۔

ٹوئینکل ٹوز کے نام سے مشہور وجنتی مالا کے والد کا نام ایم ڈی رمن اور ماں کا نام وسندھرا دیوی تھا۔ ان کی ماں 1940 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔ وجنتی مالا نے 13 سال کی عمر میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے 1951 میں فلم ‘بہار’ سے اپنے کریئر کی شروعات کی۔

جس طرح وجنتی مالا کی فلموں میں حیران کن کہانیاں دیکھنے کو ملتی تھیں، اسی طرح وجنتی مالا کی نجی زندگی کی کہانی بھی کافی ڈرامائی تھی۔ ایک مرتبہ انہیں نمونیا ہو گیا تھا۔ بیمار وجنتی مالا کا علاج ان کے مداح ڈاکٹر چمن لال بالی کر رہے تھے۔

علاج کے دوران دونوں میں ملاقات روز ہونے لگی اور پھر یہ ملاقات گہری محبت میں بدل گئی۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ لیا اور 10 مارچ 1968 کو شادی کرلی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ایکٹرس ماں اور ڈاکٹر والد کے بیٹے سچھیندر بالی نے اداکاری میں قسمت آزمانا چاہی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).