جنسی قوت میں اضافے کے لئے ناشتے میں کیا کھایا جائے؟


وٹامن ڈی کی کمی سے خواتین میں جنسی ہارمون اوسٹرجن اور مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار کم ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی جنسی قوت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اب ایک غذائی ماہر نے مرد و خواتین کو ناشتے میں کچھ ایسی چیزیں کھانے کا مشورہ دے دیا ہے جن سے ان کی جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ لندن کے غذائی ماہر روب ہوبسن کا کہنا ہے کہ ”ناشتے میں کھمبی، مچھلی (خصوصاً میکرل) یا انڈے کا استعمال مردوخواتین کی جنسی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔“

ہوبسن کا کہنا تھا کہ ”یہ غذا انسان میں وٹامن ڈی کا لیول بڑھا دیتی ہیں جو مردوخواتین کے جنسی ہارمونزٹیسٹاسٹرون اور اوسٹروجن کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”غذا سے باقی تمام غذائی اجزا بآسانی حاصل ہو جاتے ہیں لیکن وٹامن ڈی کا حصول محض غذا سے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لیے کچھ مخصوص اشیاء کھانی لازمی ہوتی ہیں، جن میں آئلی فش، انڈے اور مشرومز سرفہرست ہیں۔ تاہم وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹس کا استعمال بھی بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).