کشمیر میں لائن آف کنٹرول: ’پاکستان کے تین، انڈیا کے پانچ فوجی ہلاک‘


پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ انڈین فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشمیر میں صوت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں اضافہ کر دیا ہے جس سے تین پاکستان فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ انڈین فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر کے تنازع پر لندن میں مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ

سلامتی کونسل کا اجلاس اور فیصلے کیسے ہوتے ہیں؟

عمران خان: ’ہم مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے‘

نریندر مودی: ’ہم مسئلے ٹالتے ہیں، نہ پالتے ہیں‘

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1161974465045159939

ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ارشد جرال کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے بٹل سیکٹر دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخس زخمی ہوا ہے۔ ان کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے.

اس بارے میں انڈیا کی جانب سے ابھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp