پاکستان اور بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے


مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج نیویارک میں ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت سلامتی کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کل ارکان کی تعداد 15 ہے جس میں پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل رکن شامل ہیں، مستقل رکن ممالک میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ غیر مستقل ارکان میں بیلجیئم، آئیوری کوسٹ، ڈومنیکن رپبلک، جرمنی، گنی، انڈونیشیا، کویت، پیرو، پولینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیاسی شعبے کا محکمہ اور اقوام متحدہ کا امن مبصر گروپ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دے گا ۔ اسلام آباد اور نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے سفارتی مشنز کی رپورٹس اجلاس میں رکھی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی اقدامات اور صورت حال پر بحث ہو گی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کاب ھی جائزہ لیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).