اعزاز سید کا ویڈیو فلم ریویو: بینڈٹ کوئین (پھولن دیوی)


کسی شعبے میں درجہ کمال کو پہنچنا ایک عمر کی ریاضت مانگتا ہے اور اس سفر میں بہت سے پڑاؤ آتے ہیں۔ ایسا کم ہوتا ہے کہ درجہ کمال پر پہنچنے والی شخصیت اکہری یا یک رخی ہو۔ بات یہ ہے کہ ہنر ذہانت کی جو سطح طلب کرتا ہے اس میں ممکن ہی نہیں رہتا کہ زندگی کی بوقلمونی زاویہ بدل بدل کر ذات میں منعکس نہ ہو۔ اعزاز سید ہی کو لیجئے۔ عام طور پر انہیں صف اول کے رپورٹر اور بے باک صحافی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں ان کی شخصیت کا ایک اور روپ سامنے آ رہا ہے۔ وہ فلم، کیمرے، اسکرین پلے اور اداکاری کی گتھیاں سلٓجھا رہے ہیں۔ قلم کو تلوار میں ڈھالنے والے کی آنکھ انسانی جذبات کے لطیف زیر و بم بھی سمجھتی ہے۔ وہاں رزم کی داستان ہے اور یہاں بزم کی رونقیں۔ آج ہم لوگ عجب رہگزر سے گزرے۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments