سنی لیون نے پہلی مرتبہ فحش فلم کس عمر میں دیکھی؟


سنی لیون بالی ووڈ انڈسڑی میں داخلے سے قبل فحش فلموں میں اداکاری کرتی رہی ہیں تاہم سنی لیون نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ محض دس سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی مرتبہ فحش فلم دیکھی تھی ۔

ایک انٹرویو میں سنی لیون نے بتایا کہ جب آپ چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتا ہے کہ آپ زندگی میں کیا کریں گے یا کونسا پیشہ اختیار کریں گے ، خاص طور پر جب آپ آٹھ یا دس سال کے ہوں ۔ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو وہ بالکل مختلف ہوتا ہے اور آپ کے نظریات میں تبدیلی آجاتی ہے ۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں اس پیشے میں جاﺅں گی جسے میں نے بچپن میں دیکھ کر کہا تھا کہ یہ بہت ہی برا ہے ۔“

سنی لیون اس وقت اپنی تامل فلم ” ویراما دیوی “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اس فلم سے تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو بھی کر نے جارہی ہیں ، جس کی ہدایتکاری کے فرائض وادیو دیان انجام دے رہے ہیں ۔ اس فلم میں سنی لیون ایک جنگجو خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں اور اس کیلئے وہ گھوڑ سواری کے ساتھ ساتھ تلوار بازی بھی سیکھ رہی ہیں ۔یہ فلم آئندہ سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).