آسٹریلیا: فطرت اور جنگلی حیات کی تصویروں کے سالانہ مقابلے کی فاتح تصاویر


آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انٹارکٹیکا اور بحر الکاہل کےچند جزیروں سے فطرت اور جنگلی حیات کی حیرت انگیز تصاویر ہر سال آسٹریلین جغرافیائی نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں تسلیم کی جاتی ہیں۔

دیکھیے اس سال کی چند انعام یافتہ تصاویر:

وھیل

MAT BEETSON
جنوبی آسٹریلیا کے ایک ساحل پر شارک مچھلیوں میں گھری وھیل کی اس تصویر کو پہلے انعام سے نوازا گیا۔ مقابلے کے ججوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر ‘موت میں ناقابلِ یقین خوبصورتی’ کو ظاہر کرتی ہے
فلائیڈ میلن

FLLOYD MALLON
جونیئر انعام 17 سالہ فلائیڈ میلن نے نیو ساؤتھ ویلز میں آسمانی بجلی کے طوفان والی اس تصویر کے لیے جیتا
سڈنی

PETE MCGEE
سڈنی میں لی گئی اس تصویر میں ایک کلغی دار سینگوں والی شارک مچھلی، پورٹ جیکسن شارک مچھلی کے انڈے والا خول کھا رہی ہے
کیکڑوں

ROSS GUDGEON
کیکڑوں کی یہ تصویر انڈونیشیا میں لی گئی جس میں کیکڑوں کا خود کو شکاریوں سے بچاؤ کا طریقہ دکھایا گیا ہے
کینگرو

CHARLES DAVIS
نیو ساؤتھ ویلز کے نیشنل پارک میں سرمئی رنگ کے اچھلتے کودتے کینگروز
سیلاب

NEIL PRITCHARD
سیلابی موسم کے دوران کوئینز لینڈ کے بیرن فالز سے پانی گزر رہا ہے
A Mertens' water monitor lizard gazes at its reflection in the photographer's equipment

ETIENNE LITTLEFAIR
ایک سمندری جانور فوٹو گرافر ایٹین لٹل فئر کے کیمرے کے قریب پہنچ گیا
A mum and baby wombat trek through the snow leaving tracks behind them in Kosciuszko National Park, New South Wales

CHARLES DAVIS
نیو ساؤتھ ویلز کے نیشنل پارک میں ایک ریچھ اور اس کا بچہ قریبی سوراخ تک جانے کے لیے برف پر چل رہے ہیں
Dolphins dive next to humpback whales seen closer to the surface

SCOTT PORTELLI
ٹونگا کے نزدیک ایک نر ہمپ بیک وہیل اپنی مادہ کی تلاش میں ڈولفنز کے گروہ کے قریب سے گزر رہی ہے
A dead kangaroo in a dry creek in Menindee Lakes in New South Wales

MELISSA WILLIAMS-BROWN
آسٹریلیا میں میننڈی لیکس کی ایک سوکھی کھاڑی۔ یہ علاقہ خشک سالی کا شکار ہے اور یہاں جانوروں کی اموات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp