دھمکی ملی ہے کہ میڈیا سے بات کی تو بچوں سے نہیں ملنے دیں گے: مریم نواز


موبائل کا ریکارڈنگ والا بٹن آن کرنے کو تھا اورمریم نواز سے پوچھنے ہی والا تھا کہ ”جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آپ کا کیا رد عمل ہے“ ۔ مریم نواز نے کہا کہ ”میں میڈیا سے گفتگو نہیں سکتی“

بطور صحافی میں نے وجہ پوچھی تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ ”مجھے میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر میڈیا پر گفتگو کی تو نیب حراست میں مجھے میرے بچوں سے نہیں ملنےدیا جائے گا“ ۔

میں نے پوچھا کون کہتے ہیں؟
مریم نواز بولیں ”نیب نے مجھے میڈیا پر گفتگو کرنے سے منع کیا ہے“ ۔
میں نے مزید استفسار کیا کہ کیا آپ نے مان لیا؟
وہ بولیں ”میں کیا کرتی“ ۔

میں نے کہا اگر بچوں کی ملاقات پر پابندی ہو گی تو میڈیا یہ بات عوام تک پہنچائے گا کہ نیب مریم نواز کو ان کے بچوں سے ملنے کے بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔
سینیٹر پرویز رشید جومریم نواز کے ساتھ احتساب عدالت میں موجود تھے مجھ سے مخاطب ہوئے کہ ”آپ ایک قیدی سے بحث کر رہے ہیں“ ۔

اس سے پہلے کہ میں پرویز رشید صاحب کی خدمت میں کوئی بات عرض کرتا، مر یم نواز نے پرویز رشید کو مخاطب کیا ”انکل دیکھیں ناں مجھے کہا گیا ہے اگر میں میڈیا پر بات کروں گی تو مجھے میرے بچوں سے نہیں ملنے دیا جائے گا“ ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments