ایک دو مہینے میں راولپنڈی کا موسم بدلنے والا ہے:  آصف زرداری


سابق صدر آصف علی زرداری کے جیل میں طبی معائنے کے دوران یہ موضوع بھی زیر بحث آیا کہ جیل میں آصف زرداری کو وہی کمرہ دیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو رکھا گیا تھا لیکن اس کمرے سے ائیرکنڈیشنر اتار لیا گیا ہے۔

اس پر اپنے مخصوص انداز میں چند لفظوں پر زور دیتے ہوئے آصف زرداری نے بہت ذومعنی انداز میں کہا کہ انھیں ائیرکنڈشنر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ‘ایک دو مہینے میں راولپنڈی کا موسم بدلنے والا ہے۔ ‘

ان کے اس جملے سے کمرے میں قہقہہ بلند ہوا جو ڈاکٹروں، جیل عملے اور سکیورٹی اہلکاروں سے بھرا ہوا تھا۔ مبصرین سابق صدر کے اس جملے کو فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر ایک سیاسی تبصرہ قرار دے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).