لاہور رنگ روڈ پر گاڑی میں آتش زدگی: ریسکیو 1122 اور رنگ روڈ پولیس کی اعلیٰ کارکردگی


ہم سب نیوز: لاہور میں نو تعمیر شدہ رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ گاڑی میں عورتیں اور بچے بھی سفر کر رہے تھے۔ حادثہ ڈیفنس فیز 5 اور بھٹہ چوک کے درمیان پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہل کاروں کی مستعدی اور رنگ روڈ پولیس کے برق رفتار ردعمل  کی مدد سے تمام مسافر محفوظ رہے تاہم گاڑی جل کر راکھ ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).