اسٹیٹ بینک کے ذخائر صرف 8 ارب 23 کروڑ ڈالر رہ گئے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 8 ارب 23 کروڑ ڈالر کے رہ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 60 کروڑ ڈالررہ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں 2 کروڑ60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر8 ارب 23 کروڑ ڈالررہ گئے ہیں۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس7 ارب 36 کروڑ ڈالرکے ذخائرموجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرموصول ہوئے تھے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ تاہم وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ قوم کو معاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آخری اطلاعات ملنے تک بھارت کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 400 ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).