ہنزہ میں غیر ملکی سیاح خاتون سے زیادتی کی کوشش


گلگت بلتستان میں ہنزہ کے سرحدی علاقے سوست میں غیر ملکی سیاح خاتون سے زیادتی کی کوشش کےالزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کےمطابق پاکستان سے چین جانے والی کورین خاتون سے سوست میں زیادتی کی کوشش کی گئی۔ خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو سات روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

’سوجی ہیون‘ نامی کورین خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے مدد کے بہانے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم عبدالقیوم سرکاری محکمہ کا اہلکار اور خیبرپختونخوا کےضلع مردان کا رہائشی ہے۔

ملزم کو علی آباد سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نےملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).