عمران خان زیادہ اچھے لیڈر ہیں یا پرویز مشرف؟ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نہ نہ کرتے فوجی ڈکٹیٹر کی حمایت کر گئے


 

 نجی نیوز چینل جیو نیوزکے پروگرام ”جرگہ“ میں اینکر پرسن سلیم صافی نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے سوال کیا کہ عمران خان اور پرویز مشرف میں سے کونسا لیڈر زیادہ بہتر ہے؟ اس پر اعجاز شاہ نے دوٹوک جواب دینے سے سے کنی کتراتے ہوئے صرف یہ کہا کہ کہ یہ تو آپ مجھے مروانے والی بات کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنا عہدہ چھوڑ کر مجھے وزیر داخلہ بنایا ہے۔

مبصرین اس جواب سے یہ مفہوم اخذ کر رہے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بالواسطہ طور پر پرویز مشرف کو بہتر لیڈر قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کے ساتھ اپنے رشتے کی نزاکت کا حوالہ دیا۔ پرویز مشرف کے بارے میں انہیں اس طرح کا کوئی اندیشہ محسوس نہیں ہوا۔ وہ کہنا یہ چاہتے تھے کہ پرویز مشرف بہتر لیڈر ہیں۔ لیکن انہوں نے اشارہ دیا کہ ایسے جواب سے عمران خان ناراض ہو سکتے ہیں۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).