غریدہ فاروقی شہباز شریف کے ساتھ جہاز میں گھومتی تھیں: شہباز گل


گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چند صحافیوں کو آم بھجوائے تھے جس پر کچھ صحافیوں کی طرف سے خاصی تنقید بھی کی گئی۔ اسی پر موقف پیش کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے یہ تحائف اپنے ذاتی حیثیت میں بھجوائے۔ اس پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ اگر یہ آم کے تحائف ذاتی حیثیت میں بھجوائے گئے ہیں تو پھر ڈی جی پی آر والے صحافیوں کو فون کرکے ایڈریس کیوں مانگتے رہے؟. نجی ٹیلی ویژن چینل پر بات کرتے ہوئے شہبازگل اور غریدہ فاروقی میں بحث بڑھ گئی.

شہباز گل نے غریدہ فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ بھی شہباز شریف کی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر یہ چیزیں کور کرنے کے لئے نہیں بیٹھی تھیں؟ تو وہ بھی سرکاری گاڑی ہوتی تھی آپ کو ان کی گاڑی میں نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔

جس پر غریدہ فاروقی نے جواب دیا کہ میں کبھی شہباز شریف کی گاڑی میں نہیں بیٹھی، میں اپنے ادارے کی طرف سے کام کرنے جاتی تھی۔ شہباز گل نے کہا کہ آپ اپنے پرسنل موبائل سے ان کی تصویر اتارا کرتی تھی اور آپ ان کی پرسنل فوٹو گرافر ہوتی تھی۔ شہباز گل نے کہا کہ غریدہ فاروقی آپ شہباز شریف کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں بھی سوار ہوتی تھی۔

جس پر غریدہ فاروقی نے کہا کہ میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے جاتی تھی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ غریدہ فاروقی آپ کو دیگر صحافیوں کی نسبت شہباز شریف کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں بٹھانے پر فوقیت دی جاتی تھی۔ آپ کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کا بہت شوق ہے۔  لیکن دوسرے صحافیوں کو چھوڑ کر آپ کو کیوں ہیلی کاپٹر میں بٹھایا جاتا تھا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).