ندیم افضل چن مستعفیٰ نہیں ہوئے: نعیم الحق


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے اور فواد چوہدری کو وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں نعیم الحق نے کہا کہ ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے اور فواد چوہدری کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیے جانے کی حالیہ افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی کے مخالفین پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کے لئے اس طرح کی گمراہ کن خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔ مخالفین کے ان حربوں سے ہم اچھی طرح واقف ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جگہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ بھی دعوے کیے جارہے تھے کہ فواد چوہدری کے پاس وزارت بھی رہے گی اور وہ ترجمانی کا فریضہ بھی سنبھالیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).