وزیرِ داخلہ کس کھیت کی مولی ہیں: فضل الرحمٰن


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم اگر انگریز سے نہیں ڈرے تو وزیرِ داخلہ کس کھیت کی مولی ہیں جو آج ہمیں ڈرا اور دھمکا رہے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں تمام اپوزیشن کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ اٹل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں اس وقت انسانی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں، لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ دینے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی سے ایوارڈ واپس لیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).