کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی: انڈین صحافی برکھا دت


مقبوضہ وادی کشمیر میں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ گرفتار افراد کی ٹھیک تعداد کا بھی علم نہیں ہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی حقائق پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ معروف انڈین صحافی برکھا دت نے بھی کشمیریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کر دی ہے۔

سری نگر کے دورے کے دوران برکھا دت انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی رہیں۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ جو لینڈ لائن کھلی ہیں وہاں لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

برکھا دت نے اپنی رپورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر سوال اٹھایا۔ کشمیریوں نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی گرفتاری کو ان کے منہ پر بھارتی طمانچہ قرار دیا۔

بھارتی صحافی برکھا دت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس وقت پریشر کُکر جیسی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).