فردوس عاشق اعوان کے خلاف عامر لیاقت کے بیانات پر وزیر اعظم سخت برہم: کارروائی کا امکان


وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے متعلق پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بیانات کا نوٹس لے لیا، وزیر اعظم نے عامر لیاقت حسین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عامرلیاقت کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے فردوس عاشق پر سرکاری ٹی وی میں بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ معاون خصوصی پر سرکاری ٹی وی میں بے ضابطہ تقرریوں اور بھاری تنخواہیں دینے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں بھی فردوس عاشق اعوان پر تنقید کی تھی۔ معاون خصوصی نعیم الحق معاملے کا جائزہ لے کروزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).