نواب شاہ میں سسر نے بہو سے جنسی تعلقات کا راز فاش ہونے پر دو پوتے قتل کر دیے۔ بہو شدید زخمی


نواب شاہ میں ایک شخص نے اپنی بہو سے ناجائز تعلقات کے معاملے پر دو پوتوں سمیت بہو کو ذبح کر دیا۔ ریلوے اسٹیشن گوداموں کے قریب بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو معصوم بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہو گئیں جبکہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے ملی ہے۔ پولیس نے شبہ میں خاتون کے سسر کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق ریلوے گودام کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت چندہ اور گلیو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں وہاں سے ملی۔ اس کا بھی گلا کٹا ہوا ہے اور حالت نازک ہے۔  واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نواب شاہ کے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ وقوعہ کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دئے۔ جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).