شو بز ڈائری: سلمان خان کے اعلان نے مداحوں کو حیران کر دیا

نصرت جہاں - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فائل فوٹو

Getty Images

سلمان خان نے اپنے ایک اعلان سے نہ صرف اپنے مداحوں بلکہ عالیہ بھٹ کو بھی حیران کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کی سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ہے۔

سلمان خان نے ایک اور ٹویٹ میں کچھ ایسے اشارے دیے ہیں کہ اگلی عید پر وہ ‘ کک ٹو’ لے کر آنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’انشا للہ ‘کی شوٹنگ چند روز بعد شروع ہونے والی تھی۔

رہی بات عالیہ بھٹ کی تو وہ اس فلم کی وجہ سے کئی بڑی فلموں کو نہ کہہ چکی تھیں یہاں تک کہ عالیہ عامر خان کے ساتھ ایک فلم اس لیے نہیں لے پائیں کیونکہ انھوں نے اپنی تمام ڈیٹس فلم ’انشا للہ‘ کے لیے وقف کر دی تھیں۔

ادھر بھنسالی پروڈکشن نے بھی ایک ٹویٹ میں فی الحال فلم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ضمانت ہے کہ میکا پھر پاکستان نہیں جائیں گے؟

’مجھے پاکستان بھیجنے کی کوشش نہ کریں‘

سنی لیونی کے فلمی فون نمبر سے دلی والا پریشان

‘سیکس ویڈیو صرف میرے نام پر کیوں وائرل ہے’

آخر کنگنا رناوت کو اتنا غصہ کیوں آتا ہے؟

عالیہ بھٹ

Getty Images

کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اور سنجے لیلی بھنسالی کے درمیان فلم کے حوالے سے کچھ اختلافات ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ اب سلمان عید پر کیسے آئیں گے۔؟

سلمان اپنی ٹویٹ میں عید پر نئی فلم لانے کا وعدے اس انداز میں کر چکے ہیں کہ جیسے وہ فلم ’کک‘ کا سیکوئل لا رہے ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ ’کک ٹو‘ کا سکرپٹ ابھی تیار نہیں ہے۔ اگرچہ یہ فلم پائپ لائن میں تھی لیکن اس پر کام ابھی تک شروع نہیں ہوا۔

اب دیکھنا ہے کہ سلمان خان مستقبل میں کیا کرتے ہیں۔ ان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شونٹگ مکمل ہو چکی ہے تاہم وہ اپنی اگلی عید کے لیے پریشان ہیں۔

کرینہ کپور

Getty Images

فلسماز مہیش بھٹ کی سنہ 1990 کی سپر ہٹ فلم ’عاشقی‘ کے ہیرو راہل رائے کافی عرصے کی گمنامی کے بعد اچانک جس وجہ سے خبروں میں آئے ہیں اس کا انھیں ذرا بھی اندازہ نہں تھا۔

دراصل اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک ٹی وی ریالٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں بتایا کہ راہل رائے ان کا پہلا ‘کرش’ تھے اور انھوں نے صرف راہل رائے کی وجہ سے یہ فلم آٹھ بار دیکھی تھی۔ جواب میں راہل نے ٹویٹ کیا ‘سپیچ لیس‘ یعنی میرے پاس کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

ویسے ایک دور تھا جب راہل صرف کرینہ کے ہی نہیں بہت سی لڑکیوں کا کرش ہوا کرتے تھے لیکن پہلی فلم کی زبردست کامیابی اور شہرت کے باوجود وہ انڈسٹری میں زیادہ دور تک چل نہیں پائے۔

امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا نندن کے ساتھ

Getty Images

بالی وڈ کے بادشاہ کہے جانے والے امیتابھ بچن ننھی بچیوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے سفیر ہیں اور اکثر سرکاری مہم ‘بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ’ کی توثیق بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

اس ہفتے انھوں نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر بتایا کہ انھوں نے اپنی تمام جائیداد اپنے بیٹے ابھشیک اور بیٹی شویتا نندہ کے درمیان برابر تقسیم کرنے کی وصیت کی ہے۔ انھوں نے یہی بات ٹوئٹر پر بھی واضح الفاظ میں کہی ہے۔

امیتابھ بچن اپنی فیملی کے ساتھ

Getty Images

لوگ کہیں گے کہ یہ کسی بھی انسان کا ذاتی فیصلہ ہے تو اسے سوشل میڈیا یا میڈیا پر کہنے کی کیا ضرورت ہے۔لیکن ایسا کرکے امیتابھ بچن نے ان لوگوں کے سامنے ایک مثال پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی جائیداد کا حقدار صرف اپنے بیٹوں کو سمجھتے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 10775 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp