تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا: وزیر پٹرولیم


\"khaqanباکری پٹرولیم کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں وزیر پٹرولیم خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا واحدحل گیس کی درآمدات ہے۔ قطر سے امپورٹ ہونے والی ایل این جی کے دام مقامی سوئی گیس سے بھی کم ہونگے۔ روس کی معاونت سے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائین بچھانے کا کام بھی رواں سال کے وسط تک شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر تیل مصنوعات کی ٹریڈنگ سے وابستہ باقری حکام کا کہنا تھا کہ کاروبار کی وسعت کو دیکھتے ہوئے کمپنی 2017 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ بھی کرا دے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments