معروف ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے ٹی وی پروڈیوسر سے دوسری شادی کرلی


 ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے ٹی وی پروڈیوسر نومی خان شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

45 سالہ اداکارہ ناہید شبیر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کی مایوں، مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر دیکھ کر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ناہید شبیر نے بارات پر سرخ رنگ اور ولیمے میں سلور رنگ کا لباس پہنا۔

ناہید شبیر کی شادی پروڈیوسر نومی خان سے ہوئی ہے جو دونوں کی دوسری شادی ہے، اداکارہ نے پہلی شادی 2010 میں عامر مرزا نامی شخص سے کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد علیحدگی ہوگئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).