بھارتی اداکارہ پایل راجپوت نے فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے راز کھول دیے


پہلے معروف اداکارہ ودیا بالن نے تامل ڈائریکٹر کی حرکتوں کا انکشاف کیا تھا اور اب اداکارہ پایل راجپوت نے کھل کر کاسٹنگ کاوچ کی بات کی ہے ۔

جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں فروغ کے ساتھ ہی ٹالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ کی بحث بڑھ گئی ہے۔ پنجابی فلموں سے مشہور ہونے والی اداکارہ پایل راجپوت نے بتایا ہے کہ انہیں ٹالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔

اداکارہ پایل نے جنوبی ہندوستان کی مشہور فلم آر ایکس 100 سے ٹالی ووڈ میں انٹری کی تھی ، لیکن اب اداکارہ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کے پاس کافی کام آگیا تھا ، لیکن اس کے بدلے میں ان سے جسمانی تعلقات بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری سے وابستہ ہی کوئی شخص ان کے پاس آیا اور انہیں کئی فلموں کے آفر دئے ، لیکن اس کے بدلے میں کاسٹنگ کاوچ کا مطالبہ کیا ۔

پایل نے مزید بتایا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں تھی ۔ پنجاب ، ممبئی اور آر ایکس 100 فلمز کے وقت بھی ان سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہمیشہ سے انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ انہیں تو یہ بھی لگتا ہے کہ مستقبل میں بھی انہیں ایسے معاملات سے دوچار ہونا پڑے گا ۔

اداکارہ پایل راجپوت نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم آر ایکس 100 میں کچھ بولڈ سین دئے تھے ، جس کے بعد انہیں کالز آنی شروع ہوگئیں ۔ زیادہ تر لوگوں کو لگنے لگا کہ میں فلم کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہوں ، وہ فلم کے بدلے میں جسمانی تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).