پانچویں درجے کا خوفناک طوفان ’ڈوریئن‘ بہاماس سے ٹکرا گیا، چار امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان


سمندری طوفان ڈوریئن

پانچویں درجے کا خطرناک سمندری طوفان ’ڈوریئن‘ بہاماس کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اس طوفان سے آنے والی ہواؤوں کی رفتار 285 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

طوفان کے راستے کے بارے میں ابھی یقینی طور کچھ نہیں کہا گیا تاہم چار امریکی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولائنا اور شمالی کیرولائنا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمندی طوفان ڈوریئن کا معائنہ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اس طوفان کے پیش نظر اپنا دورہ پولینڈ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انھوں نے اس طوفان کے راستے میں آنے والے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا کے جزائر پر

امریکہ میں ’تباہ کن‘ سمندری طوفان، دو ہلاک

’ارما‘ نے کیریبیئن جزائر پر تباہی مچا دی، دس ہلاک

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1168174613827899393

امریکہ کے قومی طوفان مرکز(این ایچ سی) کا کہنا ہے کہ جدید ریکارڈ کے مطابق یہ ’انتہائی خطرناک‘ طوفان اس علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان ہے۔

گرینڈ بہاما کے رہائشی اس طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کو خالی کر رہے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان کی موجیں 23 فٹ اونچی اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

فلوریڈا

امریکی ریاست فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولینا اور شمالی کیرولینا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے

مقامی رہائشیوں نے سیلاب کے پانی کو کچھ گھروں کا گھیراؤ کرتے اور ان کی چھتیں اڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

حکام نے قریبی جزائر میں موجود چند ایئرپورٹس کو بند کر دیا ہے تاہم بہاماس کا مرکزی ایئرپورٹ اتوار کے روز بھی کھلا رہا۔

مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز یا منگل کی رات سمندری طوفان ڈوریئن امریکی ریاست فلوریڈا کے مشرقی ساحل کے قریب تر پہنچ جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp