جوہری معاہدہ: ایران کا یورینیم افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان


ایران

ایران نے جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندی پر جوہری تحقیق اور ترقی کے وعدے سے دستبردار ہوتے ہوئے یورینیم افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ سے ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنا شروع کر دے گا۔ یہ عالمی طاقتوں کے ساتھ سنہ 2015 میں کیے گیے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں سے دستبرداری کا تازہ ترین اقدام ہے۔

ایران
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جمعہ سے ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کے لیےسینٹرفیوجس تیار کرنا شروع کردے گا

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کا مقصد ریکٹر کے لیے ایندھن پیدا کرنا ہے تاہم امریکہ اور یورپ کا ماننا ہے کہ ایسا جوہری پروگرام کی بڑھوتری کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔

گذشتہ برس امریکہ نے سنہ 2015 کے معاہدے سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور ایران کے خلاف پابندیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے جواب میں ایران جولائی میں جوہری معاہدے کے تحت دو دیگر اہم وعدوں کو ترک کیا تھا۔

ایران نے اپنے کم افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں 300 کلو گرام حد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خالص یورینیم افزودگی کی 3.67 فیصد حد سے تجاوز کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp