گدھے ، مکھی اور کلونجی کا صدری نسخہ ….


توصیف انجم

اس مملکت خداداد (خدا سے معذرت کے ساتھ) میں کچھ بھی رائٹ یا رانگ نہیں ہے۔\"tauseef-anjum\" Right اور Wrong سے میری مراد Absolute Right اور Absolute Wrong (مطلق اچھا اور مطلق برا )ہیں۔ایک طرف حسن نثار جیسے پڑھے لکھے Broadminded مسلمان ہیں تو دوسری طرف اوریا مقبول جان جیسے لوگ جو مسلمانوں کی عظمت رفتہ کے مارے، ناسٹلجیا کے کے شکار ہیں۔ تیسری جنس دیسی لبرلز کی ہے ۔ جن کی اکثریت مذہب بیزار ہے۔ کہتے تو یہ خود کو مسلمان ہیں پر ان کا مذہبی تصور کٹھ ملائیت سے لیا گیا ہے اور بیشتر سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہے۔ کچھ کو ضیاءالحق کے کوڑے لے بیٹھے ہیں اور بعض شاید اپنے بچپن میں کسی ملا کی ملائیت کا شکار ہو کر رد عمل کے طور پر مذہب سے بیزار ہو گئے۔ ان تینوں قسموں میں سے ہر کوئی اپنی اپنی جگہ عظمت کے خبط میں مبتلا ہے۔شاید بیچارے جانتے نہیںکہ نرگسیت احساس کمتری ہی کی دوسری شکل ہے۔

Absolute Right حسن نثار بھی نہیں ہے اور نہ ہی اوریاصاحب۔ لبرلز بیچارے نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔اوریا صاحب کو فحاشی اور عریانیت بری لگتی ہے، مجھے بھی لگتی ہے لیکن موصوف اس کی روٹ کاز پر بات نہیں کرتے۔ اجی حضت جڑ مارئیے درخت خود بخود مر جائیے گا۔

دوسری طرف محترم حسن نثار ہیں جن کے نزدیک ہمارے تمام مسائل کی وجہ بدترین اخلاقی زوال میں پوشیدہ ہیں۔

تیسری جنس ہر مسئلے کا حل سرخیئت میں دھونڈتی ہے۔ او میرے تینوں قسم کے بھائیو، اس قوم کا مسئلہ معاش اور منحوس قسم کا تعلیمی نظام ہے جس نے ہر شخص کو آختہ کر کے نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے۔ ہماری زندگی کا پرائم ٹائم اس منحوس تعلیمی نظام کی نذر ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ہمارا جنسی نفسیاتی مریض بننا ایک منطقی عمل ہے جو بتدریج ہمارے اندر اور بہت سی خرابیاں بھی پیدا کر دیتا ہے جن میں سے ایک ٹھرکی پن بھی ہے۔بات لمبی ہوتی جا رہی ہے سو چند گزارشات کے ساتھ کالم کو اختتام پذیر کرتا ہوں۔

پیارے لبرل بھائیو! ضیاءالحق کے کوڑوں اور ملا کو دین اسلام کا استعارہ مت بنائیے۔ دین کو اس کی اصل سے سمجھئیے نہ کہ اس کی گھٹیا مثالوں سے۔ ہم سب کوسمجھنا ہو گا کہ جب تک ہم ماسلو کی Need Theory کے کم از کم پہلے دو لیول اچیو نہیں کر لیں گے، ہم جانور کے جانور ہی رہیں گے۔ اگر میری اس بات سے اتفاق نہیں تو ایک صدری نسخہ عرض ہے۔ کھوتے کے پائے کی یخنی میں چھوٹی مکھی کا شہد اور کانجی ملا کر پیجئیے، ساتھ ہی نہار منہ آدھ گھنٹہ سر کے بل کھڑے ہوئیے۔ خوب افاقہ ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments