زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے


رابرٹ موگابے

زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

رابرٹ موگابے کے خاندانی ذرائع نے بی بی سی کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ اپریل سے رابرٹ موگابے سنگاپور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سنہ 2017 میں 37 سال برسر اقتدار رہنے کے بعد ایک فوجی بغاوت میں رابرٹ موگابے کو ان کے عہدے سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔

سیاہ فام اکثریت کی تعلیم اور صحت پر توجہ کے باعث زمبابوے کے سابق صدر موگابے کے ابتدائی برسوں کو خوش آئند کہا جاتا ہے۔ لیکن آخری برسوں میں ان کے دور پر کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

موگابے 37 برس بعد مستعفی ہو گئے

زمبابوے پر فوج کا کنٹرول، ’صدر موگابے گھر تک محدود‘

زمبابوے: حکمران جماعت نے موگابے کو برطرف کر دیا

رابرٹ موگابے

سنہ 1980 میں جب زمبابوے نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تو وہ انتخابات جیت کر وزیر اعظم بنے۔

اس کے بعد انھوں نے سنہ 1987 میں اپنا عہدہ ختم کر دیا اور صدر بن گئے۔ جس کے بعد سنہ 2017 تک وہ زمبابوے کے صدر رہے۔

رابرٹ موگابے کی وفات پر ان کے جانشین ایمرسن منانگاگوا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ‘آزادی کی علامت’ کہا ہے۔ اقتدار میں آنے سے قبل ایمرسن منانگاگوا سابق صدر رابرٹ مگابے کے نائب تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp