مشہور زمانہ لیگ سپنر عبدالقادر انتقال کر گئے


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقادر جمعے کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

ان کی عمر 63 سال تھی۔ ان کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

عبدالقادر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کبھی بھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہے۔

عبدالقادر کا شمار پاکستان ہی نہیں دنیا کے چند بہترین لیگ سپنرز میں ہوتا تھا۔ آسٹریلوی شہرہ آفاق لیگ اسپنر شین وارن بھی عبدالقادر کے زبردست مداح تھے اور 1994 میں پاکستان کے دورے میں انھوں نے عبدالقادر کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی اور ان سے لیگ سپن کے گُر سیکھے تھے۔

عبدالقادر نے سڑسٹھ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور دو سو چھتیس وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کپتان عمران خان کو عبدالقادر پر ہمیشہ اعتماد رہا اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ انھوں نے انھیں ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی موقع دیا۔ عبدالقادر نے انھیں مایوس نہیں کیا اور ایک سو چار ون ڈے میچوں میں وہ ایک سو بتیس وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انھوں نے انیس سو تراسی اور انیس سو ستاسی کے عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

عبدالقادر کے دو بیٹے سلمان قادر اور عثمان قادر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32466 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp