کشمیر: پاکستان اور انڈیا اپنے اپنے بیانیے کے اسیر


سلامتی کونسل

Getty Images
</figure>&#1576;&#1740; &#1580;&#1746; &#1662;&#1740; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1705;&#1740; &#1580;&#1575;&#1606;&#1576; &#1587;&#1746; &#1705;&#1588;&#1605;&#1740;&#1585; &#1705;&#1740; &#1582;&#1589;&#1608;&#1589;&#1740; &#1570;&#1574;&#1740;&#1606;&#1740; &#1581;&#1740;&#1579;&#1740;&#1578; &#1582;&#1578;&#1605; &#1705;&#1740;&#1746; &#1580;&#1575;&#1606;&#1746; &#1705;&#1740; &#1576;&#1593;&#1583; &#1705;&#1740; &#1589;&#1608;&#1585;&#1578; &#1581;&#1575;&#1604; &#1575;&#1608;&#1585; &#1582;&#1589;&#1608;&#1589;&#1575;&#1611; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1585;&#1583; &#1593;&#1605;&#1604; &#1705;&#1746; &#1581;&#1608;&#1575;&#1604;&#1746; &#1587;&#1746; &#1605;&#1575;&#1729;&#1585;&#1740;&#1606; &#1705;&#1575; &#1705;&#1729;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1662;&#1575;&#1587; &#1587;&#1601;&#1575;&#1585;&#1578;&#1740; &#1705;&#1608;&#1588;&#1588;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1593;&#1604;&#1575;&#1608;&#1729; &#1705;&#1608;&#1574;&#1740; &#1575;&#1608;&#1585; &#1585;&#1575;&#1587;&#1578;&#1729; &#1606;&#1729;&#1740;&#1722; &#1729;&#1746; &#1575;&#1608;&#1585; &#1583;&#1608;&#1606;&#1608;&#1722; &#1605;&#1604;&#1705; &#1605;&#1587;&#1574;&#1604;&#1729; &#1705;&#1588;&#1605;&#1740;&#1585; &#1705;&#1746; &#1581;&#1608;&#1575;&#1604;&#1746; &#1587;&#1746; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1576;&#1740;&#1575;&#1606;&#1740;&#1746; &#1705;&#1746; &#1575;&#1587;&#1740;&#1585; &#1576;&#1606; &#1670;&#1705;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748;

انڈیان پارلیمان کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر نجم الدین شیخ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ اقدام بہت زیادہ خلاف توقع نہیں تھا۔

ان کے بقول بی جے پی نے اپنے منشور میں بتا دیا تھا کہ وہ ہندتوا یا ہندو قوم پرستی پر یقین رکھتی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد اپنے منشور کو عملی جامہ پہنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے مرکزی رہنما امت شاہ ایک عرصے اس کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ان کی جماعت دوباہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے مشن پر پوری شد و مد کے ساتھ عمل کرے گی۔

واشنگٹن میں قائم تھِنک ٹینک ‘سینٹر فار گلوبل پالیسی’ کے بانی ڈائریکٹر کامران بخاری اتفاق کرتے ہیں کہ اگرچہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے اس قسم کے قدم کے خدشات پائے جاتے تھے تاہم کوئی ان کی باتوں پر دھیان نہیں دے رہا تھا، اور اب انہوں نے ‘یہ قدم اٹھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

سلامتی کونسل: کشمیر پر مشاورتی اجلاس کا مطلب کیا ہے؟

کشمیر: اقوام متحدہ کی قرارداوں کی حیثیت کیا ہے؟

کشمیر میں ہلاکتیں، مظاہرے اور سوگ

کشمیر

Getty Images
</figure><p>&#1711;&#1584;&#1588;&#1578;&#1729; &#1575;&#1740;&#1705; &#1605;&#1575;&#1729; &#1587;&#1746; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1705;&#1746; &#1586;&#1740;&#1585; &#1575;&#1606;&#1578;&#1592;&#1575;&#1605; &#1705;&#1588;&#1605;&#1740;&#1585; &#1605;&#1740;&#1722; &#1604;&#1608;&#1711;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1606;&#1602;&#1604; &#1608; &#1581;&#1585;&#1705;&#1578; &#1662;&#1585; &#1662;&#1575;&#1576;&#1606;&#1583;&#1740;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1593;&#1604;&#1575;&#1608;&#1729; &#1575;&#1606;&#1657;&#1585;&#1606;&#1740;&#1657; &#1575;&#1608;&#1585; &#1657;&#1740;&#1604;&#1740;&#1601;&#1608;&#1606; &#1587;&#1585;&#1608;&#1587; &#1587;&#1605;&#1740;&#1578; &#1584;&#1585;&#1575;&#1574;&#1593; &#1575;&#1576;&#1604;&#1575;&#1594; &#1662;&#1585; &#1662;&#1575;&#1576;&#1606;&#1583;&#1740;&#1575;&#1722; &#1593;&#1575;&#1574;&#1583; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748; &#1585;&#1608;&#1575;&#1722; &#1729;&#1601;&#1578;&#1746; &#1705;&#1746; &#1583;&#1608;&#1585;&#1575;&#1606; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1606; &#1587;&#1705;&#1740;&#1608;&#1585;&#1657;&#1740; &#1601;&#1608;&#1585;&#1587;&#1586; &#1606;&#1746; &#1576;&#1593;&#1590; &#1662;&#1575;&#1576;&#1606;&#1583;&#1740;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1606;&#1585;&#1605;&#1740; &#1705;&#1575; &#1593;&#1606;&#1583;&#1740;&#1729; &#1583;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746;&#1548; &#1578;&#1575;&#1729;&#1605; &#1593;&#1575;&#1605; &#1588;&#1729;&#1585;&#1740;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1575;&#1740;&#1705; &#1576;&#1681;&#1740; &#1575;&#1705;&#1579;&#1585;&#1740;&#1578; &#1705;&#1608; &#1575;&#1576;&#1726;&#1740; &#1578;&#1705; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1593;&#1586;&#1740;&#1586;&#1608;&#1722; &#1587;&#1746; &#1585;&#1575;&#1576;&#1591;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1583;&#1602;&#1578; &#1705;&#1575; &#1587;&#1575;&#1605;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748;

اس دوران سکیورٹی فورسز پر مظاہرین اور ان کے خاندان کے افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

تاہم پاکستان میں بحث کا بڑا موضوع پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا ردعمل رہا ہے اور ناقدین کی رائے میں حکومت نے بی جے پی حکومت کے متوقع اقدام کے دفاع کے لیے کوئی پیش بندی نہیں کی تھی اور نہ ہی گذشتہ ایک ماہ میں سفارتی سطح پر کوئی ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

کشمیر

Getty Images
</figure><h3>&#1705;&#1740;&#1575; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1578;&#1740;&#1575;&#1585; &#1578;&#1726;&#1575;&#1567;</h3><p>&#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1587;&#1575;&#1576;&#1602; &#1587;&#1705;&#1740;&#1585;&#1657;&#1585;&#1740; &#1582;&#1575;&#1585;&#1580;&#1729; &#1606;&#1580;&#1605; &#1575;&#1604;&#1583;&#1740;&#1606; &#1588;&#1740;&#1582; &#1705;&#1575; &#1705;&#1729;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1729;&#1606;&#1583;&#1578;&#1608;&#1575; &#1705;&#1740; &#1662;&#1575;&#1604;&#1740;&#1587;&#1740; 1984 &#1587;&#1746; &#1576;&#1740; &#1580;&#1746; &#1662;&#1740; &#1705;&#1746; &#1605;&#1606;&#1588;&#1608;&#1585; &#1605;&#1740;&#1722; &#1588;&#1575;&#1605;&#1604; &#1578;&#1726;&#1740; &#1575;&#1608;&#1585; &#1711;&#1584;&#1588;&#1729; &#1575;&#1606;&#1578;&#1582;&#1575;&#1576;&#1575;&#1578; &#1605;&#1740;&#1722; &#1608;&#1586;&#1740;&#1585; &#1575;&#1593;&#1592;&#1605; &#1606;&#1585;&#1740;&#1606;&#1583;&#1585; &#1605;&#1608;&#1583;&#1740; &#1705;&#1740; &#1576;&#1726;&#1575;&#1585;&#1740; &#1575;&#1705;&#1579;&#1585;&#1740;&#1578; &#1587;&#1746; &#1601;&#1578;&#1581; &#1587;&#1746; &#1740;&#1729; &#1608;&#1575;&#1590;&#1581; &#1729;&#1608; &#1711;&#1740;&#1575; &#1578;&#1726;&#1575; &#1705;&#1729; '&#1729;&#1606;&#1583;&#1578;&#1608;&#1575; &#1575;&#1608;&#1585; &#1602;&#1608;&#1605; &#1662;&#1585;&#1587;&#1578;&#1740; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1593;&#1608;&#1575;&#1605; &#1605;&#1740;&#1722; &#1576;&#1729;&#1578; &#1581;&#1605;&#1575;&#1740;&#1578; &#1662;&#1575;&#1574;&#1740; &#1580;&#1575;&#1578;&#1740; &#1729;&#1746;&#1748;'

تاہم ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کسی کارروائی کا پاکستان کو اس وقت تک احساس نہیں ہوا جب تک انڈیا نے جولائی کے آخری دنوں میں کشمیر میں فوج کی مزید نفری بھیجنے کا آغاز نہیں کر دیا۔ اس لحاظ سے ‘اگر آپ اس کے نقطہ آغاز کی بات کریں تو یہ کارروائی تیس اکتیس جولائی کو شروع ہو گئی تھی۔’

کامران بخاری کے خیال میں اگرچہ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان اچانک کیا ہے لیکن پاکستان میں ریاستی سطح پر مسئلہ کشمر کو قیام پاکستان کے وقت سے ہی قومی بیانیے کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔ ان کے بقول ‘اس مسئلے کو جس طرح قومی سطح پر برقرار رکھا ہے اور انڈیا کے ساتھ پاکستان کے تمام تنازعات کا مرکزی نکتہ بنا دیا گیا ہے، اس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت آئی ہے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی ریاست سے عوام کی توقعات میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

کشمیر

Getty Images
</figure><h3>&#1575;&#1587; &#1608;&#1602;&#1578; &#1705;&#1575; &#1575;&#1606;&#1578;&#1582;&#1575;&#1576; &#1705;&#1740;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740;&#1575; &#1711;&#1740;&#1575;&#1567;</h3><p>&#1711;&#1584;&#1588;&#1578;&#1729; &#1605;&#1575;&#1729; &#1705;&#1746; &#1583;&#1608;&#1585;&#1575;&#1606; &#1575;&#1605;&#1585;&#1740;&#1705;&#1740; &#1589;&#1583;&#1585; &#1672;&#1608;&#1606;&#1604;&#1672; &#1657;&#1585;&#1605;&#1662; &#1705;&#1740; &#1575;&#1587; &#1662;&#1740;&#1588;&#1705;&#1588; &#1705;&#1746; &#1581;&#1608;&#1575;&#1604;&#1746; &#1587;&#1746; &#1582;&#1575;&#1589;&#1740; &#1576;&#1581;&#1579; &#1729;&#1608;&#1578;&#1740; &#1585;&#1729;&#1740; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1608;&#1729; &#1578;&#1606;&#1575;&#1586;&#1593;&#1729; &#1705;&#1588;&#1605;&#1740;&#1585; &#1705;&#1746; &#1581;&#1604; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1575;&#1608;&#1585; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1583;&#1585;&#1605;&#1740;&#1575;&#1606; &#1605;&#1589;&#1575;&#1604;&#1581;&#1578; &#1705;&#1575;&#1585; &#1705;&#1575; &#1705;&#1585;&#1583;&#1575;&#1585; &#1575;&#1583;&#1575; &#1705;&#1585; &#1587;&#1705;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748;

ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

کئی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے یہ قدم پاکستان اور امریکہ کے درمیان اس بظاہر بڑھتی ہوئی قربت کے تناظر میں اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ دنوں سے انڈیا کی معیشت میں مندی کے رجحانات کی خبروں سے بھی اس خیال کو کسی قدر تقویت ملی ہے کہ مودی حکومت نے یہ فیصلہ معاشی مسائل سے عوام کے توجہ ہٹانے کے لیے کیا۔

نجم الدین شیخ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ معیشت پانچ ٹرلین کی ہو جائے گی، دس ملین نوکریاں ہوں گی لیکن پھر یہ خبریں آنا شروع ہو گئیں کہ شرح نمو صرف پانچ فیصد رہ گئی ہے۔ اگر مودی نے غربت کے خلاف جنگ لڑنا تھی تو انڈین حکومت کو آٹھ ساڑھے آٹھ کی شرح نمو چاہیے تھی، اس لیے ان کے لیے عوام کی توجہ ہٹانا ضروری ہو گیا تھا۔ ایسے میں انھیں قوم پرستی یا نیشنلزم کی اپیل چاہیے تھی۔’

کامران بخاری کہتے ہیں کہ تاحال ایسا کوئی بیان یا رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی ہے جس کی بنیاد پر یہ حتمی طور پر کہا جا سکے کہ بی جے پی حکومت نے کشیمر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے لیے اس وقت کا انتخاب کیوں کیا، تاہم اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ مودی کی ‘ایک شاطرانہ چال تھی۔’

پاکستان کا رد عمل؟

نجم الدین شیخ کہتے ہیں کہ پاکستان سفارتکاری سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا تھا کیونکہ پاکستان خود اندرونی طور پر دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ ‘اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی ایسی کارروائی نہ کرے جس سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط میں کوئی خلل پڑے۔’

سابق سفیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انڈیا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تعلقات میں بہتری کی کوشش کی لیکن انڈیا کی جانب سے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

سفارتی سطح پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش یہی ہے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑا جائے اور عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی جانب مبذول کرائی جائے۔

‘اب جس طرح عالمی ذرائع ابلاغ نے بات کرنا شور کی ہے، یورپی پارلیمنٹ میں یہ موضوع اٹھایا گیا ہے، ہیومن رائیٹش کمیشن کی رپورٹس بھی آ رہی ہیں اور کشمیر کے اندر سے بھی رپورٹس آ رہی ہیں، اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ ممالک جو اخلاقی اقدار کو اہمیت دیتی ہیں وہ کوئی کردار ادا کریں۔’

پاکستان کی کوشش یہی ہو گی کہ عوامی دباؤ کے ذریعے ان حکومتوں کو خبردار کرے کہ وہ اپنی پالیسی (انڈیا کے ساتھ) صرف اقتصادی تعاون کو مد نظر رکھ نہ ترتیب دیں۔’

بیرون ممالک پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے کامران بخاری بھی اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔

ان کے بقول پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی تھی اور وہ اس قسم کا کوئی چیلینج نہیں چاہتے تھے جہاں ان پر عوامی دباؤ میں اضافہ ہو جائے لیکن جب یہ ہو گیا تو عسکری اور سیاسی قیادت دباؤ میں آ گئی۔

‘تاہم، اب تک جو رد عمل سامنے آیا ہے ہر ہر لحاظ سے متوقع تھا کیونکہ کوئی بھی سمجھدار شخص جارحانہ بیانات تو دے سکتا ہے، لیکن جارحانہ کارروائی نہیں کر سکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے مالی حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔’

پاکستان کے دوست ممالک کے ردعمل کے حوالے سے کامران بخاری کا کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے تجارتی مفادات کو مد نظر رکھے گا اور ‘کوئی ملک پاکستان کے حق میں بات کیوں کرے گا۔’

ہیبرون

Getty Images
کشمیریوں کی آزادی تو پہلے ہی چھن چکی تھی، اب اِن سے اُن کا انٹرنیٹ بھی چھن گیا، موبائل فون سروس بھی چھن گئی، اور تو اور لینڈ لائن والے فون بھی بند ہیں

چند ممالک کی طرف سے پاکستان کے حق میں بیانات کے حوالے سے کامران بخاری کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ان بیانات کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔

ان کے مطابق سفارتکاری اور بیانات پاکستان کے لیے ‘حوصلہ افزائی کے انعام جیسے ہیں تا کہ پاکستانی حکومت اپنے عوام کو بتا سکے کہ ہم کام کر رہے ہیں۔’

انڈیا پاکستان کے درمیان مزید کشیدگی؟

اس سوال کے جواب پر کہ کشمیر کی صورت حال کے تناظر میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، دونوں ماہرین کا کہنا تھا کہ بظاہر اس کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز میں اپنے حالیہ مضمون میں ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی کبھی پہل کرے گا۔’

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امید نہیں رکھتے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہو جائیں گے کیونکہ انڈیا اس الزام پر اسرار کرتا رہے گا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کے دہشتگرد کر رہے ہیں یا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انڈیا یہ بیانیہ جاری رکھے گا کیونکہ یہ انڈیا کی ضرورت ہے کہ پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا رہے اور وہ کہہ سکے کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار پاکستان ہے۔’

کامران بخاری دونوں مملک کے درمیان کسی مسلح تصادم کے امکانات کو مکمل رد نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا اگرچہ پاکستان کی طرح مودی انتظامیہ بھی اس مرحلے پر پاکستان کے اندر کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی لیکن پاکستان سے کوئی جہادی گروہ انڈیا میں داخل ہو کر کوئی کارروائی کر دیتا ہے تو مودی انتظامیہ پر بھی جوابی کارروائی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو جائے گا۔ کیونکہ انھوں نے بھی جنگی جنون کو ہوا دی ہوئی ہے۔

انھوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ شدید کشیدگی کے حالات میں کسی بھی فریق سے دوسرے فریق کے عزائم کو سمجھنے میں غلطی ہو سکتی ہے اور معاملہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔

سیاسی اور عسکری قیادت میں ہم آہنگی؟

کیا پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے درمیان کشمیر کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ایک مشترکہ پالیسی پر کاربند ہیں؟

ان سوالات کے جواب میں کامران بخاری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور عسکری قیادت میں ‘غیر معمولی’ ہم آہنگی پائی جاتی ہے لیکن کسی کشیدہ صورت حال میں اختلافات پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ عسکری قیادت سیاسی قیادت کو بتائے بغیر کوئی کارروائی کر رہی ہو لیکن اگر سیاسی قیادت سفارتکاری کے ذریعے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہو اور فوج بدترین حالات سے نمٹنے کے لیے کوئی فوجی کارروائی کر رہی تو ایسے میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔’

نجم الدین شیخ کہتے ہیں کہ فوج نے ہمیشہ خارجہ پالسسی میں اہم بڑا کردار ادا کیا ہے۔ فوج کے پاس خارجہ پالیسی کا تجربہ کم ہے اس لیے دفتر خارجہ کو چاہیے کہ وہ اپنے دلائل ٹھوس انداز میں پیش کرے، اگر آپ ٹھوس دلائل پیش کریں تو فوج سننے کو تیار ہوتی ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32490 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp