امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیے


ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ طالبان سے مذاکرات کابل حملے کے بعد معطل کیے گئے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انھوں نے مزید لکھا ’یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔‘

اپنے ٹویٹر پیغام پر امریکی صدر نے کہا کہ جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ وہ مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

طالبان، امریکہ معاہدے پر بڑھتی تشویش: صدر غنی کا دورہ امریکہ

افغانستان میں امن کب آئے گا؟

’جب تک افغانستان سے قبضہ ختم نہیں ہوتا، امن نہیں آسکتا‘

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469619154530305

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ’کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے ہونے والی خفیہ ملاقاتیں بھی منسوخ کر دیں ہیں۔ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے الگ الگ ملاقاتیں اتوار کو ہونا تھیں۔ وہ آج رات امریکہ پہنچ رہے تھے۔‘

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469618177236992

امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ اگر طالبان جنگ بندی نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت موجود نہیں۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469621348098049

واضح رہے کہ دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں امن معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد بین الافغان مذاکرات شروع ہونا تھے، جن میں جنگ بندی، افغانستان کے مستقبل کے سیاسی نظام، آئینی ترمیم، حکومتی شراکت داری اور طالبان جنگجوؤں کے مستقبل سمیت کئی مسائل پر بات چیت شامل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp