کترینہ کیف صرف باہر سے ہاٹ اور خوبصورت ہیں: ریتک روشن


مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں ساتھی اداکار ریتک روشن کے ایک کاٹ دار بیان نے تہلکہ مچا دیا۔ ریتک روشن نے کہا تھا کہ کترینہ صرف باہر سے ہاٹ اور خوبصورت ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار ریتک روشن آج کل اپنی آنے والی فلم وار کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ اسی دوران ریتک روشن کا مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں یہ بیان سامنے آیا جس نے ہلچل مچا دی۔ دراصل ریتک روشن کترینہ کیف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں محنتی قرار دے رہے تھے۔ ان دنوں ریتک روشن اور کترینہ کیف سنگا پور میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن نے کہا کہ کترینہ کیف صرف اوپر سے ہی خوبصورت اور ہاٹ ہیں، لیکن اندر سے مزدور ہیں۔ اس کے بعد ریتک نے بتایا کہ وہ یہ بات کترینہ کیف کے سامنے بھی کہتے ہیں، کیونکہ کترینہ بہت محنتی ہیں۔ البتہ ریتک روشن نے تسلیم کیا کہ ان کے اس ریمارک پر کترینہ کیف ناراض بھی ہوتی ہیں۔ تاہم ریتک کا کہنا ہے کہ کترینہ اتنی محنتی ہیں کہ مجھے ان کے ساتھ فلموں میں کم محنت کرنی پڑتی ہے۔

ریتک روشن جلد ہی ٹائیگر شیراف کے ساتھ فلم وار میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ وینا کپور نظر آئیں گی۔ دوسری طرف کترینہ کیف بھی کئی فلموں میں مصروف ہیں ۔ ریتک روشن اور کترینہ کیف فلم بینگ بینگ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں اور انہیں کافی پسند بھی کیا گیا تھا ۔ ریتک روشن اور کترینہ کیف بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).