کیا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم ہو گیا؟ مہوش حیات نے نک جونز کے ساتھ تصویرجاری کر دی


پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

مہوش حیات نے امریکی گلوکار اور بھارتی اداکارہ پرینکا چوپرا کے شوہر نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کی حمایت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مبصرین نے سوال اٹھایا ہے کہ وادی کشمیر کی صورت حال میں ایسی کیا تبدیلی واقع ہو گئی ہے کہ مہوش حیات نک جونز کے پہلو میں نظر آ رہی ہیں۔ کیا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھا لیا گیا ہے، کیا کشمیریوں پر لاک ڈاؤں کی سختیاں نرم کر دی گئی ہیں۔ کچھ مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہوش حیات نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ دو ہفتے قبل محض سستی شہرت کے لئے مسئلہ کشمیر پر بڑھ چڑھ کے بیان بازی کر رہی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).