کربلا میں بھگڈر ’31 افراد ہلاک 100 زخمی‘


کربلا

عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے اجتماع میں بھگدڑ سے اطلاعات کے مطابق 31 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہلاکتیں کربلا میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس میں بھگڈر مچنے کے باعث ہوئیں۔

کربلا میں موجود ریسکیو، طبی عملے اور سکیورٹی کے ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ زائرین کے ہجوم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ایک سکیورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کربلا میں عاشورہ کے لیے بنائی گئی ایک راہداری کے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا بھر میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس

یوم عاشور پر عزاداری

اس حوالے سے عراق سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی سیف صلاح الھیتی نے بھی اس واقعہ پر ٹویٹ کیا ہے۔

https://twitter.com/saifsalahalhety/status/1171419182015143937

یوم عاشور پر مسلم دنیا کے اکثر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں غمگسار، ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے اقرباء کی شہادت پر عزاداری کرتے ہیں۔

دس محرم کو عراق، ایران اور دیگر ممالک سے لاکھوں شیعہ زائرین کربلا یوم عاشور کے اجتماع کے لیے جاتے ہیں۔

ہر سال کربلا میں لاکھوں زائرین کا اجتماع ہوتا ہے جو یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداری کرتے ہیں۔

خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp