مولانا فضل الرحمان گرفتار ہو جائیں تو آزادی مارچ کی قیادت کون کرے گا؟


جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کے لئے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کے لئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد قیادت کے لئے پانچ ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مولانا غفور حیدری، اکرم درانی، مولانا عطا الرحمان، علامہ راشد خالد سومرو اور مولانا اسعد محمود کے نام بھی زیر غور ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مولانا غفور حیدری مارچ کی قیادت کر سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یا نظر بندی کی صورت میں پہلی، دوسری اور تیسری قیادت کمانڈ کرے گی۔ قریبی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہو یا نظر بندی، کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہو گا۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).